Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

معتز رجب کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 221 ہو گئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کی جنگ نے غزہ میں صحافت جیسے مقدس پیشے کو بھی خون میں نہلا دیا ہے۔ کل بدھ کے روز ایک اور فلسطینی صحافی معتز محمد رجب کی شہادت کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 221 ہو چکی ہے۔ یہ سب وہ لوگ تھے جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دنیا کو سچ دکھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

غزہ کے حکومتی میڈیا کے دفتر نے صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اور منظم انداز میں انہیں ختم کرنے کی اس صہیونی سازش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس مجرمانہ پالیسی کو ایک کھلی جنگی چال اور انسانی اقدار کے خلاف بدترین درندگی قرار دیا گیا۔

میڈیا دفتر نے عالمی اداروں خصوصاً بین الاقوامی صحافی یونین، عرب صحافی یونین اور دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف ہونے والے ان سنگین اور منظم جرائم کی کھلے الفاظ میں مذمت کریں اور ظالم کے خلاف ایک آواز بنیں۔

قابض اسرائیل، امریکہ اور ان تمام ممالک کو مکمل ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جو اس اجتماعی قتلِ عام اور وحشیانہ نسل کشی کے منصوبے میں شریک ہیں یا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا دفتر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، صحافتی و انسانی حقوق کی تنظیمیں، بین الاقوامی عدالتیں اور انسانی ضمیر رکھنے والے تمام ادارے فوری طور پر ان جرائم کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔ اسرائیلی مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج کو امریکہ کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے، اور وہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پر زمین، سمندر اور فضا سے مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کی مہلت تک نہیں دی جا رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan