مقاومت اسلامی عراق نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت اور یکجہتی کے سلسلے میں صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں مقبوضہ گولان میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
مقاومت نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں بھی فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔