Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل خطے اور عالمی امن کی کلید ہے: وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کی پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے۔

دبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ المناک جنگ کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔آزاد فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہے۔ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی گئی۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے۔ جدید تاریخ کا یہ خوفناک او ر بھیانک قتل عام ہے، اس قتل عام کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

 

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل جلد شروع کرنے پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan