Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اٹھی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ماؤنٹ اسکوپس کے علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی- دوسری جانب  کل منگل کی شام کو قابض فوج نے مشتبہ افراد کی تلاش میں العیساویہ قصبے پر دھاوا بول دیا۔

قابض فوجی ریڈیو نے ایک بیان میں کہا کہ آفریٹ بیس کے قریب ایک بڑی آگ لگ گئی۔ اسے بجھانے کے لیے 12 فائر بریگیڈ کام کر رہے ہیں اور آتشزدگی کے شبہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قابض فوج نے ایک بیان کے ذریعے کہا ہےکہ وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یروشلم میں آفریٹ بیس اور عبرانی یونیورسٹی کے قریب ایک کھلے علاقے میں آگ لگنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر علاقے میں رہنے والوں، فوجی اڈے، سڑک استعمال کرنے والوں، یونیورسٹی کی عمارت یا دیگر عمارتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قابض فورسز کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس شبے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔ علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ادھر القدس کے قصبے العیساویہ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے شبے کے بعد قصبے پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan