Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مہاتیر محمد کا ہنیہ کوفون، فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا مقصد فلسطینی قوم کی مزاحمت اور آزادی کو ختم کرنا نہیں بلکہ پوری قوم کر ختم کرنا ہے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں شہری آبادی پر بمباری کرکے ان کی نسل کشی کررہی ہے۔

دوسری طرف حماس رہ نما نے مہاتیر محمد کو فلسطین کی تازہ صورت حال، زہ کی پٹی میں میدان جنگ کی پیش رفت اور اسرائیلی جنگی جرائم پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

ہنیہ نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ کہیں سے نہیں نکلا، بلکہ ہمارے لوگوں، ہماری مقدسات اور ہماری سرزمین کے خلاف دہائیوں سے جاری قابض دشمن کی پالیسیوں اور جرائم کا نتیجہ تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan