(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی ہسپتالوں میں قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں 33 شہداء اور 146 زخمی لائے گئے۔
وزارت کے روزانہ اعداد و شمار کے مطابق امداد کے متلاشیوں میں سے ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 514 شہداء اور 18 ہزار 431 سے زائد زخمیوں تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیل کے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہونے والے جاری قتل عام کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار 174 فلسطینی شہید اور 166 ہزار 71 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ 18 مارچ سنہ2025ء سے آج تک شہداء کی تعداد 12 ہزار 622 اور زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 30 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے واضح کیا کہ کئی شہداء اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیلی بمباری اور مسلسل رکاوٹوں کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔