Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قابض اسرائیل کی نسل کشی مہم کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 38 شہداء اور 200 نئے زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

وزارت صحت کی روزانہ کی اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہداء میں سے دو افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں۔ یوں 7 اکتوبر سنہ2023ء سے جاری قابض اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 59 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 18 مارچ سنہ2025ء سے آج تک وزارت صحت کے مطابق 12 ہزار 206 فلسطینی شہید اور 52 ہزار 18 زخمی ہو چکے ہیں جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل کے حملے کس طرح مسلسل غزہ کے انسانوں کو نگل رہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق شہداء میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو محض رزق حلال کی جستجو اور امداد کے حصول کے دوران قابض اسرائیل کے نشانے پر آئے۔ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس نوعیت کے 14 شہداء اور 143 زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے۔ اس طرح ابتداء سے اب تک شہداء کی یہ تعداد 2 ہزار 479 اور زخمیوں کی تعداد 18 ہزار 91 سے زائد ہو گئی ہے۔

وزارت نے مزید واضح کیا کہ اب بھی بہت سے شہداء ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیل کی بمباری اور محاصرے کے سبب پہنچنے سے قاصر ہیں۔

اسی دوران غزہ کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید دو فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ یوں قابض اسرائیل کے دانستہ مسلط کردہ قحط کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 413 ہو گئی ہے جن میں 143 بچے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں قحط کے باضابطہ اعلان کے بعد سے اب تک صرف بھوک کے باعث 135 فلسطینی اپنی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں جن میں 28 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan