Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصر میں 9 ہزار 605 زخمیوں، مریضوں اور طلبہ کے خاندان مدد کے منتظر

قاہرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی مظلوم سرزمین سے نکلنے والے وہ چہرے، جو زخموں، بیماریوں اور دکھوں کا بوجھ اٹھائے قاہرہ کی گلیوں میں امید کے چراغ جلائے بیٹھے ہیں، آج بھی مدد کے منتظر ہیں۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں ’’اسناد‘‘ پلیٹ فارم نے بتایا کہ وہ مصر میں پھنسے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں، خاص طور پر زخمیوں، مریضوں، طلبہ اور متاثرہ خاندانوں کے لیے اپنی انسانی اور امدادی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

’’اسناد‘‘ نے بتایا کہ اب تک 5 ہزار 262 افراد کو امداد پہنچائی جا چکی ہے، جن میں 3 ہزار 210 سے زائد خاندان شامل ہیں۔ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ مرحلے میں مزید 3 ہزار 935 افراد کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جن کا تعلق ایک ہزار 964 خاندانوں سے ہے۔

پلیٹ فارم نے ان تمام خاندانوں سے اپیل کی ہے، جو مئی سے قبل رجسٹرڈ ہو چکے تھے مگر اب تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا، کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس میں لاگ اِن ہو کر اپنی تفصیلات خصوصاً فون نمبرز کو اپڈیٹ کریں۔

بیان میں زخمیوں، مریضوں اور دیگر تمام پھنسے ہوئے فلسطینیوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ جو اب تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے، وہ فوراً اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ رواں ماہ جولائی کے امدادی مرحلے میں ان کا نام شامل ہو سکے۔

’’اسناد‘‘ نے مزید بتایا کہ صرف یکم فروری سے وسط مارچ تک، قاہرہ پہنچنے والے ایک ہزار 309 زخمیوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

سال 2025ء کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار 605 خاندان ’’اسناد‘‘ کی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ان میں وہ سب شامل ہیں جن کے جسم زخموں سے چور ہیں، جو بیماریوں کی وجہ سے بے بس ہیں، یا جن کے بچوں نے تعلیم کے خواب آنکھوں میں سجا رکھے ہیں، مگر غزہ کی سرزمین سے نکل کر یہاں مصری دروازوں پر ٹھہر گئے ہیں۔

یہ سب وہ فلسطینی ہیں جن پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ درندگی نے زندگی کی سانسیں تنگ کر دی ہیں، اور آج وہ اپنی بقا کی جنگ، مصر میں پناہ گزین ہو کر لڑنے پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan