Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کمانڈروں کی شہادت سے حماس مزید مضبوط ہوگی، انصاراللہ

یمن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے حماس کی طاقت مزید بڑھ جائے گی۔

 خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی جس پر عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

محمد ضیف کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے عظیم شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر سوگوار ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کے راستے میں اپنی جانیں قربان کردیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید محمد ضیف اور ان کے رفقا نے فلسطینی قوم اور مذہبی مقدسات کے دفاع کے لیے قیام کیا اور فلسطینی مزاحمت کی فتح میں اپنا کردار ادا کیا۔

انصاراللہ نے اعلان کیا کہ ہم فتح اور آزادی حاصل ہونے تک تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ انصار اللہ یمن نے صیہونی جارحیت کے خلاف ہمیشہ فلسطینی مقاومت کی حمایت کی ہے۔ اس سلسلے میں انصار اللہ نے صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا اور فلسطینی عوام کے دفاع میں عملی اقدامات کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan