Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے پر دھاوا، 20 سے زائد فلسطینی گرفتار

مغربی کنارہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب اور آج پیر کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 20 سے زائد نہتے فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان میں کئی سابق اسیر بھی شامل ہیں۔ بیشتر گرفتاریاں رام اللہ اور الخلیل کے علاقوں سے کی گئیں۔

الخلیل میں قابض فوج نے بنی نعیم کے علاقے میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا، گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور متعدد شہریوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔ جن افراد کی شناخت ہو سکی ہے ان میں تقی الدین خضور، احمد اسحاق خضور، محمد منیر فرح، یحییٰ حسن خضور اور فایز فواز خضور شامل ہیں۔

اسی طرح قابض فوج نے الخلیل کے جنوبی علاقے جبل کرباج پر بھی چڑھائی کی، جب کہ دوار التحریر کے مقام سے سابق اسیر محمد مرشد سلہب کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

رام اللہ میں، قابض فوج نے مختلف دیہات اور بستیوں پر یلغار کرتے ہوئے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں ایک والد اور اس کا بیٹا، دو بھائی اور ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گھروں پر دھاوا بول کر سامان تہس نہس کیا اور پھر شہریوں کو زبردستی ساتھ لے گئی۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع قریہ بدرس سے قابض فوج نے حالیہ قیدی تبادلے میں رہا ہونے والے بہاء عوض کو دوبارہ گرفتار کر لیا، ساتھ ہی جمیل علی عبد الکریم اور ان کے بیٹے صہیب کو بھی زبردستی اٹھا لیا گیا۔

بیرزیت سے قابض فوج نے حالیہ تبادلہ قیدی، سلامہ محمد قطاوی اور ان کے بیٹوں ایاس، عدی اور ریاس، نیز پوتے محمد کو بھی اغوا کر لیا۔ ابو قش گاؤں سے احمد جمال احمد المصری اور 16 سالہ بچہ عید نعیم قاد کو، جبکہ بیتونیا سے عبد الکریم محمد حامد عموش کو گرفتار کیا گیا۔

اسی دوران، قابض فوج نے شمال مشرقی رام اللہ میں واقع گاؤں المغیر اور مغرب میں نعلین میں بھی چڑھائی کی، تاہم وہاں سے کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قلقیلیہ میں، قابض اسرائیلی فوج نے حمزہ شریم، محمود رضوان اور ساجد جبریل نامی تین نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا، جن کے گھروں میں قیمتی سامان تباہ کر دیا گیا۔

قلقیلیہ کے مشرقی گاؤں فرعتا میں بھی اسرائیلی فوج داخل ہوئی، نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے موقع پر ہی پوچھ گچھ کی گئی، بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

نابلس میں، مشرقی علاقے المساكن الشعبیة سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بلاطہ البلد اور رفیدیا میں بھی فوجی کارروائیاں ہوئیں، جہاں کئی نوجوانوں سے تفتیش کی گئی۔

جنین کے جنوب مشرقی علاقے صانور میں، قابض اسرائیلی فوج نے 25 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ایک دراندازی کے دوران درجنوں گھروں کو تہس نہس کیا، بیس سے زائد شہریوں کو حراست میں لے کر ان سے سخت تفتیش کی گئی، بعدازاں بیشتر کو رہا کر دیا گیا۔

بیت لحم کے مرکز میں، قابض اسرائیلی فوج نے شارع الصف میں واقع معاذ خضر الهریمی جن کی عمر 28 برس تھی کے والد کے گھر پر دھاوا بولا، تلاشی کے بعد معاذ کو گرفتار کر کے لے گئی۔

یہ چھاپہ مار کارروائیاں نہ صرف فلسطینیوں کے گھروں، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے سکون پر حملہ ہیں بلکہ ان کی آزادی، شناخت اور انسانی وقار کو روندنے کی کھلی کوششیں ہیں۔ قابض اسرائیل کی طرف سے جاری یہ ظلم و جبر دراصل فلسطینیوں کو جھکانے اور ان کے عزم کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan