Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے کے 40 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کو قابض فوجی عدالتوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقوں سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف 40 انتظامی حراستی احکامات جاری کیے گئے۔ ان میں سے بعض قیدیوں کی سزا کی تجدید کی گئی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامی حراست کے احکامات 2 سے 6 ماہ کے درمیان کے ہیں۔

قیدیوں کے امور کے محکمہ نے بتایا کہ عوفر ملٹری کورٹ نے رام اللہ اور البیرہ گورنری سے 13 قیدیوں کی انتظامی حراست میں توسیع کی، جب کہ سالم ملٹری کورٹ نے طولکرم کے 6 ،جنین اور نابلس کے کے چھ قیدیوں کی انتظامی قید کے احکامات جاری کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوفر کورٹ نے بیت لحم کے 4 قیدیوں، الخلیل کے 5، القدس کے نواحی علاقوں سے 3 قیدیوں اور اریحا کے چار 4 شہریوں کو انتظامی قید کی سزا سنائی۔

قیدیوں کے امور کے محکمے نے کہا کہ 15 انتظامی احکامات 6 ماہ کے لیے، 20 قیدیوں کو 4 ماہ کے لیے، تین قیدیوں کو 3 ماہ کے لیے، ایک قیدی کو 5 ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan