Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 28 مزاحمتی حملے

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران “طوفان الاقصیٰ” جنگ کے ایک حصے کے طور پر مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ اس دوران قابض فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کی 28 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کی پانچ کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔  پانچ کاررائیاں دھماکہ خیز آلات کےدھماکوں سے کی گئیں جس کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔  تصادم کا آغاز مغربی کنارے میں 10 مقامات پرالگ لگانے کی کارروائیوں سے ہوا۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر پتھراؤکیا جس سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

رام اللہ میں مزاحمتی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان کفر نیمہ قصبے میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں پتھراؤ بھی شامل تھا۔

دریں اثنا قابطیہ، شہدا مثلث، جورات الذہاب، مشرقی جنین اور جنین کیمپ کے قصبوں میں قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی نوجوانوں نے مشرقی جنین میں اسرائیلی فوج کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا گیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے جنین شہر اس کے کیمپ اور ایجنسی کے محور میں بھی دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا جس سے اس محور میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

طوباس میں مزاحمت  کاروں نے تمعون کے قصبے میں قابض فوج کے جاسوس طیارے کو گولی مار کر اس پر قبضہ کر لیا۔

بیت فوریک، یتما اور نابلس کے مشہور رہائشی محلے کے قصبوں میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں دیکھی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan