Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 24 گھنٹوں کے اندر 20 مزاحمتی کارروائیاں

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی 20 مزاحمتی کارروائیوں کے
وقعات ریکارڈ کیے گئے۔

فلسطین انفارمیشن مرکز ’معطی‘نے رپورٹ کیا کہ اس نے مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ، مسلح جھڑپوں، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، جھڑپوں اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ایک مظاہرے کو ریکارڈ کیا۔

رام اللہ کے قصبوں ابو شخیدم اور المزرعہ الغربیہ میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثنا، مادامہ، قصراء، عدلہ اور بورین کے قصبوں کے ساتھ ساتھ سالم، بیتا اور نابلس کے قصبہ حوارہ میں جھڑپیں ہوئیں، جہاں آباد کاروں کے حملے پسپا کیے گئے۔ان میں سے ایک کی گاڑی کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

مشتعل نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ بیت فجار اور حسان کے قصبوں، بیت لحم میں دہیشی پناہ گزین کیمپ، بیت امر اور دوارہ کے قصبوں اور الخلیل کے فوار اور عروب کیمپوں تک پھیل گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan