Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں ریلیف ایجنسی کے 3 کیمپ ناقابل رہائش ہوچکے ہیں:انروا

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپ قابض اسرائیلی فوج کے جاری حملوں کے باعث ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔

ایجنسی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ان کیمپوں میں وسیع پیمانے پر مسماری ایک نئے اور پریشان کن انداز کی نمائندگی کرتی ہے جس کے فلسطینی پناہ گزینوں پر بے مثال اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان آپریشنز کا مقصد ان کیمپوں کی بنیادی خصوصیات کو مستقل طور پر تبدیل کرنا ہے۔

’انروا‘ نے وضاحت کی کہ جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپوں کو ان کے رہائشیوں سے تقریباً خالی کر دیا گیا ہے، ان حالات میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی کی وجہ سے فلسطینیوں کو واپس جانے کی کوئی جگہ نہ ہونے کے امکانات کا سامنا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زمین پر اس کی ٹیمیں بے گھر افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، ایسے وقت میں جب مغربی کنارے میں انسانی ہمدردی کی جگہ مسلسل سکڑتی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan