Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحیت کو وسعت دینے کا اسرائیلی فیصلہ جنگ جرائم پراصرار ہے:حماس

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’ حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جنین اور شمالی مغربی کنارے میں دیگرعلاقوں میں اس کی فوجی کارروائیوں میں توسیع اور برسوں میں پہلی بار فوجی کمک اور ٹینکوں کی تعیناتی واضح طور پر انکشاف کرتی ہے کہ ہمارے نہتے لوگوں کے خلاف بربادی اور نسل کشی کی جنگ کو جاری رکھنا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں مزید کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحیت کو وسعت دینے اور جبری نقل مکانی کی مہم کا تسلسل جنین، طولکرم، نور شمس اور الفارعہ کیمپوں سے 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کو آگے بڑھانا ہے۔

حماس نے کہا کہ قابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کا یہ بیان انہوں نے اسرائیلی فوج کو شمالی مغربی کنارے کے کیمپوں میں ایک سال تک رکھنے اور فلسطینی باشندوں کو واپس جانے سے روک دیا گیا ہے انتہائی خطرناک ہے۔ حماس ان کے اس اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔ صہیونی دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام ہوں گے اور فلسطینی شہری صہیونی دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے‘۔

حماس نے مغربی کنارے میں شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض ریاست کو مزید جرائم سے روکنے کے لیے مزاحمت تیز کریں۔ قابضے دشمن کی تمام کوششیں اور جارحانہ طرز عمل ہمارے لوگوں کی حوصلے اور عزم کو نہیں توڑ سکتا بلکہ قابض دشمن کے خلاف عوامی غصے کی سطح میں اضافہ کریں گے۔

حماس نے کہا کہ “ہم مغربی کنارے میں مزاحمتی ہیروز کی حمایت کرتے ہیں جو قابض دشمن کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے، اس کے فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہیں”۔

حماس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ”قابض دشمن کے ہتھیار، ٹینک اور فوجی طاقت فلسطینیوں کی استقامت کی چٹان پر بکھر جائے گی۔ہمارے لوگ اپنے تاریخی حقوق کے لیے پرعزم رہیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan