Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یونیسیف کا مغربی کنارے میں شہریوں کے تحفظ اور جنگ روکنے کا مطالبہ

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی مسلح کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگ بیڈر نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے مارے جا چکے ہیں، جن میں 7 بچے 19 جنوری کو شمالی مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے بعد بڑے پیمانے پر شروع کی گئی کارروائیوں میں شہید ہوئے۔

بیگ بیڈر نے نشاندہی کی کہ فائرنگ سے ایک ڈھائی سالہ بچہ شہیداور اس کی حاملہ ماں بھی زخمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف “بچوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں” کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح لڑائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بغیر کسی استثناء کے بچوں سمیت تمام شہریوں کی حفاظت کی ضرورت ہے”۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ “جنین، طولکرم اور طوباس ک میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال، فضائی حملوں اور مکانات کی مسماریوں ،پناہ گزین کیمپوں اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں ضروری بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے پانی اور بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے”۔

یونیسیف کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں 195 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) کے مطابق جنوری 2023 سے جنوری 2025 کے درمیان مغربی کنارے میں 224 بچے (218 لڑکے اور 6 لڑکیاں)قابض اسرائیلی فوج یا آباد کاروں کے ہاتھوں شہید کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے جنوری 2023 سے جنوری 2024 کے درمیان مغربی کنارے میں زخمی ہونے والے 2500 سے زیادہ فلسطینی بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا۔

فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے قابض فوج اور آباد کاروں نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 911 فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14500 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan