نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی فوج نے بدھ کی رات شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک رن اوور آپریشن میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
فوج نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ بدھ کی شام نابلس کے مضافات میں ایک اسرائیلی بستی کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی نے آباد کاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
فوج نے بعد میں “دو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت ” کی تصدیق کی۔
فوج نے فوری طور پراس شخص کا تعاقب شروع کر دیا جس پراس حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں جنگ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی بستیوں میں حماس کی طرف سے کیے گئے ایک اچانک حملے میں 1,189 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
حملے کے دوران 252 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کردیا گیا تھا۔ ان میں سے تقریباً 100 کو رہا کیا گیا تاہم 121 یرغمالی ابھی تک قید ہیں، جن میں سے 37 ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قابض فوج نے آج فجر کے وقت رام اور البیرہ شہروں پر دھاوا بول دیا۔ المنارہ گول چکر کے علاقے اور مرکزی سبزی منڈی والی گلی (الحسبہ) پر آنسو گیس کے شدید گولے برسائے۔