رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور یہودی شرپسندوں کی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین (معطی) نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف 19 کارروائیوں کی نشاندہی کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے اتوار کی شام موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں “طوفان الاقصیٰ ” معرکے ایک حصے کے طور پر جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں آباد کاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
ان کارروائیوں میں چاقو سے حملے، مسلح جھڑپیں، فائرنگ، دھماکہ خیز مواد پھینکنے اور مولوٹوف کاک ٹیل سے حملے، آباد کاروں سے تصادم، پتھراؤ اور مشتعل احتجاجی مظاہروں پر مشتمل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق رام اللہ کے قصبے دیر قدیس کے قریب چاقو کے وار سے ایک خاتون آبادکار زخمی ہوگئی۔
قابض فوج کی جانب سے جنین کے قصبے میثلون پر دھاوا بولنے اور ایک مکان کا محاصرہ کرنے کے دوران مزاحمت کاروں نے نے عرابہ گاؤں کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی اور جھڑپوں کے دوران یعبد قصے میں قابض فوج پر بم سے حملہ کیا گیا۔
قابض فوج کے نابلس کے اولڈ سٹی اور العین کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ کیا گیا۔
طولکرم کے نواحی علاقے اکتابا کے قریب مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر فائرنگ کی اور طولکرم کے گاؤں کفراللعبد میں جھڑپوں کے دوران دھماکہ خیز مواد پھینکا۔