Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی 14 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں 14 مختلف مزاحمتی کارروائیاں کیں۔

پیر کی شام کو اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ فلسطین انفارمیشن سینٹر (معطیٰ) نے مزاحمت کی 14 کارروائیوں کی نگرانی کی۔ ان کارروائیوں میں  فائرنگ، مسلح جھڑپوں، دھماکہ خیز آلات پھینکنے، تصادم، سنگ باری، آباد کاروں سے مقابلہ اور مشتعل مظاہروں کی شکل میں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ اور عسکر کیمپوں پر قابض افواج کے دھاوے کے دوران مسلح جھڑپیں اور تصادم ہوا جن میں دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا گیا۔ مزاحمت کاروں نے جنین میں سالی فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

یہودی آباد کاروں کا مقابلہ  کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں نے  الخلیل میں حلحلول اور بیت کاہل کے قصبوں کے قریب ان کی گاڑیوں پر  پٹرول بم پھینکے اور ان پر سنگ باری کی۔

عسکر کیمپ اور نابلس کے مشرق میں مشہور رہائشی علاقے اور الفوار کیمپ اور الخلیل  کے قصبے حلحلول میں تصادم اور پتھراؤ کیا گیا جب کہ جنین شہر میں مظاہرے ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan