لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب نعیمی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو جارحیت سے روکنے کے لئے باہمی اتحاد اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل اور امریکہ غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینیوں کی مدد کریں۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو جااگر کرنے کے لئے علمائے کرام کو بھرپور کردار ادا کرنے کی تجویز پر بھی زور دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مفتی راغب نعیمی کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔