Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مذہبی تہوار پر200 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل

آج جمعرات  کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 200 یہودی آباد کاروں اور  اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب یہودی اپناہ مذہبی تہوار ‘ہفتہ عید‘ منا رہے ہیں۔

مقامی ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے بدھ کو علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر غرب اردن میں جمعرات کے روز اسرائیلی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے اریحا میں چھاپہ مارا اور 10 فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے ساتھ 12 کو حراست میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan