یروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام مشرقی لبنان کے شمالی علاقے ہرمل پر قابض فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی لبنان کے شہر ہرمل پر ڈرون حملے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو قابض فوج نے علاقے پر تین فضائی حملے کیے۔
قابض اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں عیناتہ کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک مانیٹرنگ مقام کو نشانہ بنایا۔
لبنانی ذرائع کے مطابق مشرقی لبنان کے شہر ہرمل میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو افراد مارے گئے، یہ حملہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے درمیان ہوا ہے