Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد ابراہیمی میں مسلسل آٹھ دن سے اذان فجر پرپابندی

الخلیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امورنے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں مسلسل آٹھویں روز بھی فجر کی اذان دینے سے روک دیا ہے۔

وزارت اوقاف نے منگل کو ایک بیان میں مزید کہا کہ “ہم قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے آٹھ دن تک مسجد ابراہیمی کے میناروں سے فجر کی نماز کے لیے اذان دینے سے روکنے کی مذمت کرتے ہیں”۔

گذشتہ رات مسجد ابراہیمی میں اس جگہ کے تقدس کی بے حرمتی کا عمل دیکھا گیا، جب  ہزاروں آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی سخت حفاظت میں مسجد کے صحنوں میں بلند آواز محفل موسیقی منعقد کی۔ اس موقعے پر صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔

وزارت اوقاف نے کہا کہ “یہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جس کا مقصد واضح طور پرمقدس مقامات کے اندراسلامی عبادات کو روکناا اور مستقبل میں ان پر مکمل پابند عاید کرنا ہے‘‘۔

بیان کے مطابق اوقاف نے اسرائیل کے بڑھنے جرائم اور مسجد ابراہیمی کے خلاف دست درازی کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پیر کے روز قابض حکام نے ایک غیر ملکی سفارتی وفد کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس پابندی کا مقصد غیر ملکی سفیروں مسجد ابراہیمی کے خلاف جاری صہیونی جرائم سے متعلق آگاہی سے روکنا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan