Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا مطلب ہے اسرائیلی وجود کا خاتمہ ہوگا‘

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے جمعہ کے روز خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزی اور القدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم میں اضافہ اور مقدسات کی بے حرمتی قابض دشمن کے لیے برا شگون ہے۔

انہوں نے غزہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اشارہ کیا کہ الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا نتیجہ اسرائیل کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کریں اور دشمن کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں۔

جوائنٹ کنٹرول روم نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور ہمارے مقدس مقامات کے خلاف دشمن کی طرف سے کیے جانے والے جرائم، الاقصیٰ کی بے حرمتی، اس کے مرابطین پر حملہ، غرب اردن کے شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں کے خلاف کھلم کھلا جارحیت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مغربی کنارے اور یروشلم میں بڑھتی ہوئی مزاحمت اور القدس، نابلس، جنین، رام اللہ، بیت المقدس، قلقیلیہ میں فلسطینی عوام، اس کے دھڑوں، مزاحمت کاروں کی بہادری کو “فخر اور عزت کے ساتھ” دیکھ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan