Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ کی طرف صیہونی کے بڑھتے ناپاک ہاتھ روکے جائیں: صبری

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے ممتاز عالم دین، مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ہر وقت آباد رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے تمام مقدس مقامات خطرے میں ہیں۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف دشمن کے بڑھنے والے ناپاک ہاتھ روکے جائیں۔

الشیخ صبری نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور آبادکاروں اور فاشسٹ حکومت کی طرف سے اشتعال انگیزپرچم بردار مارچ کا اہتمام دشمن کا پرانہ جرم ہے جسے بار بار کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ کی طرف پرچم بردار جلوس نکالنے کی کوشش صہیونی ریاست میں جاری موجودہ بحران کا دباؤ کم کرنے اور اس بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ صہیونی ریاست موقعوں اور تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد حرام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے مقدسات کو پامال کرنے کی گھناؤنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ صہیونی دشمن اپنے اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض ریاست اور اس کے رہ نما جانتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کے اندر اور اس کے صحن میں تناؤ پیدا کرنے سے نیتن یاہو حکومت پر شدید دباؤ کو دور کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے آباد کاروں کے منصوبوں اور مسجد اقصیٰ میں ان کی بڑے پیمانے پر دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے پر زور دیا۔ الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے کا منصوبہ انتہا پسند کنیسٹ ارکان اور قابض حکومت کے وزراء کی طرف سے بنایا گیاہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan