Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں نہتے روزہ داروں پر قابض اسرائیلی فوج کا بہیما نہ تشدد، گن پوائنٹ پر اعتکاف سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آئے فلسطینی روزہ داروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

قابض فوج نے نماز ظہر کے وقت نمازیوں پر تشدد کیا اور انہیں گن پوائنٹ پر مسجد میں اعتکاف اور عبادت کی ادائی سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی شہری نماز ظہر کی ادائی کے بعد ’باب الاسباط‘ کے قریب کھڑے تھےکہ قابض فوج نے ان کی مار پیٹ شروع کردی۔

’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے ابو رموزنے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے شہریوں کی شناخت پریڈ کی۔ انہیں گالم گلوچ کی اور بدکلامی کے بعد انہیں جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

قابض پولیس نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کے سروں پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کئی نمازی لہو لہان ہوگئے۔ بعد ازاں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد ’القشلہ‘ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں قابض فوج نے نماز تراویح کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، نمازیوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا اور انہیں مسجد کے اندر اعتکاف کرنے سے روک دیا۔

القدس کے امور کے محقق زیاد ابیاس نے کہا کہ اعتکاف سے روکنا پہلے رائج عمل کے خلاف ہے کہ کیونکہ اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف سے نہیں روکا مگر اب دشمن فوج ایسا کرنےسے روک رہی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2015 ء سے مسجد اقصیٰ میں ہر روز شہری اعتکاف کرتے آئے ہیں چاہے وہ تھوڑی دیر کے لیے کیوں نہ ہو۔

رمضان المبارک کے چھٹے روز 85 ہزار نمازیوں نے بابرکت مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔

یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ تک فلسطینیوں کی رسائی میں قابض فوج کی طرف سے رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں نمازی مسجد اقصیٰ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ سے بے دخل کئی مرد و خواتین نے باب حطہ اور باب الاسباط کے درمیان واقع مجاہدین روڈ پر عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔

قابض فوج نے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی نمازیوں پر پابندیاں سخت کرنا شروع کردی ہیں کیونکہ اس نے نوجوانوں کو عشاء اور تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا اور مسجد اقصیٰ سے متعدد مرد و خواتین نمازیوں کو ہٹا دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan