انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مظالم، جبر اور محاصرے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جس کے نتیجے میں ایک سنگین انسانی المیہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام فلسطین کے لوگوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار لرتے ہیں، ہم بلاامتیاز بمباری کے خاتمے، غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے ، بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشنز کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کرتے ہوئے غزہ میں عالمی مداخلت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ضروری طبی امداد اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ فوری انسانی راہداری کے قیام کی حمایت، جنگ بندی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اورپہلے سے طے شدہ دو ریاستی حل کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حتمی حل کو یقینی بنائے ۔