رباط (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مراکش کی متعدد یونیورسٹیوں میں بدھ کے روز ہزاروں طلباء نے غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔
یہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے مطالبہ کرنے کے لیے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں ایک روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
مشرقی شہر اوجدہ، اغادیر، وسطی شہر الجدیدہ اور مغربی شہر قنیطرہ اور مراکش کی شمالی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباء نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے منظم کئے۔
ان مظاہروں کے دوران، طلباء نےفلسطین اور لبنان کے حق میں نعرے لگائے۔
طلباء نے فلسطینی پرچم اور غزہ میں مزاحمتی رہنماؤں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار اور شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تصاویر شامل تھیں۔