Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

معرکہ ’طوفان اقصیٰ‘، دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی، کئی گرفتار

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض فوج پر تابڑ توڑ راکٹ حملوں میں دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

 

فلسطینی مزاحمتی فورسز کے مطابق غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے 160 مقامات پر صہیونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

مزاحمتی فورسزکی طرف سے صبح کے اوقات سےغزہ کے قریبی علاقوں میں بنائی گئی یہودی بستیوں اور اسرائیلی علاقوں کی طرف مسلسل اور شدید میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

فلسطینی مجاھدین  کا ایک گروپ یہودی بستیوں میں اترا ہےاور وہاں پر صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے غیر معمولی تعداد میں راکٹ مقبوضہ فلسطینی شہروں اور یہودی بستیوں کی جانب داغے گئے جس کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ القسام کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے صبح سے اب تک غزہ کی پٹی سے 5000 سے زیادہ راکٹ لانچ کیے گئے۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ بمباری کے بعد آئرن ڈوم کو چالو کر دیا گیا اور سائرن بجنے لگے جس نے تل ابیب کے جنوب سے لے کر غزہ کی سرحد کے شمال میں بڑی تعداد میں قصبوں اور غزہ کے آس پاس کی بستیوں، جزیرہ النقب میں بیر سبع اور عراد کو نشانہ بنایا۔

 

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ 160 سے زائد علاقوں میں سائرن بجتے رہے، غزہ سے اسرائیلی بستیوں اور علاقوں کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اسرائیلی چینل 14 نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 70 سالہ خاتون آباد کار ہلاک ہو گئی، جب کہ دیگر علاقوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے غزہ کی پٹی کے اطراف کی بستیوں میں دراندازی اور لینڈنگ کی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں۔

 

غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] تحریک کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے اپنے سرکاری چینل ٹیلی گرام پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کمانڈر انچیف محمد الضیف فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی قوم کے نام ایک اہم بیان دیں گے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قابض وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تمام سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی شرکت سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan