اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاری مہم شروع کی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب غرب اردن میں فلسطینی شہری قطر میں جاری فٹ بال کپ کے دوران مراکش کی شاندار فتح کا جشن منا رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے برزیت سے سابق اسیر ادھم ابو عرقوب اور برزیت یونیورسٹی کے طالب علم ضیا صبح کو کو گرفتار کیا۔
سابق اسیر نبیل ابو شادوف اور ان کے بھائی طارق کو جنین کے جنوب مغرب میں واقع برقین قصبے میں ان کے گھروں پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
دو نوجوانوں ناہد حمارشہ اور علی بعجاوی کو بھی جنین کے قصبے یعبد سے گرفتار کیا گیا۔
ہفتے کی شام اسرائیلی قابض افواج نے مراکش کی قومی ٹیم کے قطر 2022 ورلڈ کپ میں گولڈن اسکوائر کے لیے کوالیفائی کرنے کا جشن منانے والوں کوکلچنے کی کوشش کی جو باب العامود کے علاقے میں جمع تھے۔
پریس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض پولیس اور اس کی گھڑ سوار ٹیموں نے شہریوں پر حملہ کیا۔ قابض فوج کی طرف سے مراکش کی فٹ بال میں کامیابی کا جشن منانے والوں پر تشدد کیا اور ان کی مارپیٹ کی