Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ مغربی کنارہ: مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی جھنم واصل

نابلس ۔(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو فلسطینی گاؤں حوارہ میں یا اس کے قریب ایک کار واش پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔اس سے قبل اسی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں پر مہلک حملے کیے گئے تھے اور یہودی آبادکاروں نے اس گاؤں سمیت دیگرمقامات پر انتقامی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں کارروائی کر رہی ہے اور حملے کے آس پاس ناکا بندی کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونےوالے دونوں باپ بیٹا ہیں جن کی عمریں 60 اور 29 سال کےدرمیان ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزاحمتی کارروائی میں ملوث فلسطینیوں کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan