Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ فلسطین میں ٹارگٹ کلنگ کے مجرمانہ واقعات میں تین فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ اندرون فلسطین میں صہیونی ریاست اور اس کے اداروں کی سرپرستی میں فلسطینی عرب آبادی کے خلاف انتقامی کاررائیاں جاری ہیں۔بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کےاندرونی علاقے ناصرہ کے الخانوق چوک میں نامعلوم مسلح صہیونیوں کے حملوں میں دو فلسطینی عرب شہری شہید ہوگئے۔

دونوں افراد کو ان کی گاڑی کے اندر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ قابض اسرائیلی پولیس نے اس مجرمانہ واردات میں کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا۔ اس نے کئی گھنٹے تک سڑک بند رکھی تاہم اس نے کسی قسم کی مزید تحقیقات نہیں کیں۔

خیال رہے کہ 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ اندرون فلسطین میں قتل کی دوسری واردات ہے جس میں مجموعی طور پر تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے آغاز سے لے کر آج تک اندرون فلسطین کے شہروں میں قتل کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کی فائرن سے شہید ہونے والے تین متاثرین کے علاوہ یہودی جرائم پیشہ مافیا کی فائرنگ، دھاووں، چاقو حملوں اور دھماکہ خیز آلات کے حملوں میں
درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

گذشتہ سال 2024 میں عرب سوسائٹٰی میں 221 قتل ہوئے جبکہ 2023 میں 222 قتل کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan