Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ملائیشیا حکومت اور عوام فلسطین کاز کی ہر ممکنہ مدد کر رہے ہیں۔ ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہردیانتا

ملائیشیا کے کراچی میں قونصل جنرل ہرمن ہردیانتا نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت اور عوام فلسطین کاز کی ہر ممکنہ مدد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے وفد سے ملائیشیا قونصلیٹ جنرل آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ملائیشیا نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے اور ملائیشیا کے سابق حکمرانوں سمیت موجودہ حکمران فلسطین کاز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلباء کے لئے ملائیشیا میں اسکالر شپ کے پروگرام موجود ہیں اور اسی طرح ملائیشاء حکومت فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے امدادی سامان بھی بھیجتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام پر اسرائیلی مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں اور یہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کارکردگی اور فلسطین کاز کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیانتا کو بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر صدف مصطفی، ڈاکٹر واصف اور ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan