Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ملائیشیا اور ترکیہ کا فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ صہیونی تسلط ختم کرنے اور غزہ کی تعمیر نوکا مطالبہ

کوالالمپور  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے آسیان ممالک کو متحرک کرنے کا عہد کیا ہے جب کہ ترک صدر رجب طیب ایردآن نے آسیان ممالک سے غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کوالالمپور میں منگل کو ابراہیم اور اردوغان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انور ابراہیم نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری میں اسرائیل کی ناکامی اور فلسطینیوں کے خلاف اس کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے آسیان ممالک کو متحرک کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا ہے۔

اردوغان نے آسیان کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کو ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترکیہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے ملائیشیا کے مؤقف کیو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

امداد کے حوالے سے ایردوآن نے زور دے کر کہا کہ ترکیہ اب تک 100 سے زائد بحری جہاز فلسطین بھیج چکا ہے اور یہ کوششیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔

جنگ بندی کے باوجود قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر تقریباً روزانہ فائرنگ کرتی ہے جس کے نتیجے میں بچے اور بوڑھے سمیت شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan