Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی شام میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

طرطوس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مغربی شام کے علاقے طرطوس کے کئی مقامات پر کل بدھ کی شام اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔

سپوتنک نیوز ایجنسی نے تصدیق کی کہ شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے کئی میزائل مار گرائے۔

اس نے شام کے ایک نامعلوم سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ جارحیت اسرائیلی طیارے نے کی جس نے شام کے ساحل سے بین الاقوامی پانیوں سے متعدد میزائل داغے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ شام کے ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹر میزائلوں نے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو روکا اور اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انہیں مار گرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ جارحیت کے نتیجے میں دو فوجیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ چھ دیگر زخمی اور کچھ مالی نقصان ہوا۔

اسرائیل وقتاً فوقتاً شام پر ان کا سرکاری طور پر اعلان کیے بغیر فضائی حملے کرتا ہے، تاہم اسرائیل کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ شام میں ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ ایران شام میں اپنے پاؤں جمانے کی کوشش کررہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan