Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں، حماس

فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے رہنماء “حسین ابو کویک” نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز، قابض صیہونی فوج کی طرح آدھی رات اور صبح کو فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرتی ہیں۔ حسین ابو کویک نے ان گرفتاریوں کو فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے اس عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں فلسطین کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ حماس کے رہنماء نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر منصفانہ گرفتاریوں کو روکے اور فوری طور اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ فلسطینی عوام قابض صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں قید و بند کی سختیاں جھیلے۔ یہ گرفتاریاں اور اس قسم کے اقدامات صرف قابض اسرائیلی حکومت و اس کے اُن سیکیورٹی منصوبوں کے مفاد میں ہیں جو وہ فلسطینی قوم کو سرنگون کرنے کے لئے اپنائے ہوئے ہیں۔ جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ فلسطینی ان کے جرائم پر خاموش رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan