Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’ مغربی کنارے میں گھروں کو مسمار کرنے کا جرم قابض ریاست کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے‘

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ اور جنوبی علاقے الخلیل میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیوں سے صہیونی منصوبے کا اصل چہرہ عیاں ہوتا ہےجس کا مقصد یہودیوں کو فلسطینی سرز زمین پر قبضے اور فلسطینیوں کو اپنے گھر بار اورزمین چھوڑنے پرمجبور کرنا ہے۔

ایک اخباری بیان میں حماس نے کہا کہ”فاشسٹ” ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مجرمانہ پالیسی غزہ کی پٹی کے خلاف جاری تباہی کی جنگ کے ساتھ، بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ حماس نے فاشسٹ صہیونی لیڈروں اور جنگی جرائم میں ملوث گماشتوں کے خلاف عالمی سطح پر مقدمات چلانے اور انہیں کٹہرے میں لاتے ہوئے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ “مقبوضہ مغربی کنارے میں یہ خطرناک جارحیت ایک جامع جارحانہ منصوبے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے لیے ہمارے عوام اور ان کی قومی اور اسلامی فور سز کے متحرک ہونے خاص طور پر مغربی کنارے میں زمین، وقار اور ناقابل تنسیخ قومی حقوق کے دفاع میں جامع مزاحمت کے آپشن کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “جنگی مجرم نیتن یاہو کی حکومت کے منصوبے مغربی کنارے اور غزہ میں ہمارے لوگوں کی ثابت قدمی اور بہادرانہ مزاحمت کی چٹان سے ٹکرا کر خاک میں مل جائیں گے۔ ہماری مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قابض ریاست ختم نہیں ہو جاتی اور ہمارے لوگوں کو آزادی اور اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کو آزاد کرانے کے لیے اپنے جائز حقوق کا استعمال کرنے کا اختیار مل جاتا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan