Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لندن میں لاکھوں افراد کا غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے احتجاج

لندن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطینی نکبہ کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک زبردست مظاہرے کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں تین لاکھ سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔

برطانیہ میں فلسطینی فورم، برٹش فلسطین سولیڈیریٹی کمپین (پی ایس سی)، فرینڈز آف الاقصیٰ آرگنائزیشن (ایف او اے )، اسلامک لیگ ان برٹین (ایم ای بی)، اسٹاپ دی وار آرگنائزیشن اور دی اسٹاپ، نیوکلیئر ویپن آرگنائزیشن، غزہ میں نسل کشی، پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے واپسی کے حق کو قائم کی حمایت  میں عظیم الشان جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

مظاہرے کا آغاز مورٹیمر اسٹریٹ پر برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے سامنے ہوا۔ اس کے بعد یہ جلوس برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کے صدر دفتر کی طرف بڑھا۔

مظاہرے کے منتظمین میں شامل برطانیہ میں فلسطینی فورم کے نائب صدر عدنان حمیدان نے زور دے کر کہا کہ آج کے بڑے قومی مظاہرے میں تین بنیادی پیغامات ہیں، جن میں پہلا مطالبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا ہے، دوسرا غزہ میں نسل کشی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت اور تیسرا مظاہرے میں واپسی کی چابیاں لے جانے کی علامت کے ساتھ واپسی کے حق کا اثبات اور فلسطینیوں کے اپنے گھر واپس جانے کے اصرار کو مجسم کرنا ہے۔

جیریمی کوربن نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں نسل کشی روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی پر کڑی تنقید کی۔

جبکہ برطانوی آرٹسٹ یوسف اسلام “کیٹ سٹیونز” نے اس مظاہرے کے پیغام پر زور دیتے ہوئےفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan