Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنانی مزاحمتی فورسزکی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

مقبوضہ فلسطین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے صفد ، طبریا اور ان کے گردونواح کی طرف چند منٹوں میں 160 سے زائد میزائل داغے گئے۔

قابض فوجی ریڈیو نے کہا کہ “شہری دفاع نے متعدد گولوں کو روکا، جب کہ ان میں سے کچھ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کئی مقامات پر گرے، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔”

ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے طبریا میں یہ پہلا موقع ہے جب سائرن بج رہے ہیں۔

بالائی الجلیل میں نام نہاد “مقامی اسرائیلی علاقائی کونسل” نے اسرائیلی قصبوں کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات کے قریب رہنے کی ہدایت کی۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ بالائی اور زیریں الجلیل کے بڑے علاقوں میں میزائلوں کی مداخلت کی وجہ سے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں جن میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں طبریا اور صفد سمیت مختلف علاقوں سے دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں حزب اللہ نے ایک فوجی کمانڈر سمیت اپنے 4 کارکنوں کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کا اعلان کیاتھا۔

حزب اللہ نے بتایا کہ اس کے عسکری کمانڈر طالب سمیر عبداللہ المعروف ابو طالب کوسمیت چار مزاحمت کار شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan