بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ “لبنان پر قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں کمانڈر شہرحبیل علی السید شہید ہوگئے ہیں
القسام نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ “زیادہ فخر کے ساتھ شہید عزالدین القسام بریگیڈ ہمارے فلسطینی عوام اور ہماری عرب اور اسلامی قوم شہید مجاہد لیڈر شرحبیل علی السید (ابو عمرو) کی مجاھدانہ زندگی اورشہادت پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “لبنان کے مغربی بقاع میں اسرائیلی قابض طیاروں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے والے حملے میں شرحبیل السید شہید ہوگئے۔
اس کے ساتھ ہی، گزشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35,303 شہید اور 79,261 دیگر زخمی ہوئے اس کے علاوہ اس پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہیں۔