بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے مسلسل 25ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے سے شدید مزاحمت کے درمیان دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں اور فوجی کیمپوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
لبنان کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں طیردبا قصبے پر کل اسرائیلی حملے میں تین افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے رامية، القوزح، برعشيت، شقرا، قبريخا، كفر حمام، عيتا الشعب، حانين اور الحوش پر بمباری کی۔
قابض فوج نے رب ثلاثين، مركبا، وادي هونين، مثلث، رامية، القوزح، عيتا الشعب، بيت ليف، كفر كلا، اورالخيام میں توپ خانے کی گولہ باری کی اور فاسفورس بم گرائے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق آٹھ اکتوبر 2023 سے کل بدھ تک لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 2367 ہو گئی ہے جبکہ 11,088 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنانی شہروں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 25 شہید اور 235 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے “کریات شمونہ” بستی پر میزائل سے بمباری کی۔ اسرائیلی دراندازی کی زمینی کوششوں کو پسپا کر دیا گیا اور قابض فوج کے متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ “اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے لبونہ ہائٹس میں دو مرکاوہ ٹینکوں گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹینک جل کر خاکستر ہو گئے اور ان کا عملہ ہلاک اور زخمی ہو گیا”۔
آج صبح لبنانی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کے مجاھدین اور قابض فوج کے درمیان فلسطین-لبنان کی سرحد پر واقع عیتا الشعب اور رمیا القزہ تکون میں جھڑپیں ہوئیں۔