بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں اپنے رہ نما فتح شریف ابو الامین کو ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت لبنان کے الباس کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں شہید کیے جانے کی تصدی کی ہے۔
حماس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ صبر اور فخر کے تمام معانی کے ساتھ اللہ کی تقدیر اور مرضی کے ساتھ ہم اپنے بھائی اور سینیر رہ نما فتح الشریف کی بیروت میں بزدلانہ صہیونی حملے میں شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔
قابض فوج کی بمباری میں انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر ابو شریف، ان کی اہلیہ امیہ ابراہیم عبد الحمید، دو بچے امین اور وفا شہید ہوگئے۔
حماس نے مزید کہا کہ وہ فتح الشریف کو آج فجر کے وقت لبنان کے الباس پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پربمباری کے دوران نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے حالیہ ایام میں لبنان میں بدترین جارحیت اور انتقامی کارروائی شروع کی ہے جس میں دانستہ طور پرشہری آبادی اور مزاحمتی کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔