بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنان کے جنوب میں واقع شہر نبطیہ پر آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم سات لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قومی خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کے روز اطلاع دی ہے کہ صیہونی غاصب فوج نے گذشتہ رات نبطیہ شہر کے وسط میں برجاوی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر قتل عام کیا جس کے نتیجے میں سات افراد شہید ہو گئے۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں چار گھنٹے سے زائد وقتک ت زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بچوں سمیت سات زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی نے کہا کہ”بمباری کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا عمارت گرنے کے دہانے پر ہے اس میں بڑی شگاف پڑگئے ہیں۔ حملے میں اطراف میں موجود گاڑیوں اور بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔