پیرس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے اس ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے جس میں لبنان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
یہ درخواست ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف فضائی حملوں کی مہلک ترین لہر جاری ہےجس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کل پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ “فرانس فریقین اور ان کی حمایت کرنے والوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور ایک علاقائی تصادم کے پھیلنے سے بچیں جو شہری آبادی سے شروع ہو کر سب کے لیے تباہ کن ہوگا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میں لبنانی عوام کے بارے میں ایسے وقت میں سوچ رہا ہوں جب اسرائیلی حملوں سے درجنوں بچوں سمیت سینکڑوں شہری شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ حملے جو بلیو لائن کے دونوں طرف (اسرائیل اور لبنان کو الگ کرنے والی سرحد) اور پورے خطے میں وسیع پیمانے پر کیے جا رہے ہیں فوری طور پر بند ہونے چاہئیں”۔
پیرو جنہوں نے ابھی اپنا نیا عہدہ سنبھالا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ “لبنان میں دوسرے مقامات کی طرح فرانس بین الاقوامی نظام کی عمل داری کرتے ہوئےکر بڑے بحرانوں کو حل کرنے کے لیے پوری طرح چوکنا رہے گا اور ان کےحل کے لیے ہمیشہ پہل کرے گا”۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزسرائیل نے لبنان میں وسیع پیمانے پر نہتے شہریوں پربمباری شروع کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 560 افراد شہید اور 19 سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔