Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین افراد شہید

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کو جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک کار پر قابض اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد شہید ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی دشمن کے ڈرون نے میس الجبل اور بلیدہ قصبوں کے درمیان اسکریپ دھات جمع کرنے والے ایک پک اپ ٹرک پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک لبنانی شہری اور دو شامی شہید ہو گئے۔

آٹھ اکتوبر 2023 کو اسرائیل نے لبنان کے خلاف جارحیت شروع کی جو 23 ستمبر 2024ء کو ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1.4 ملین افراد کی نقل مکانی کے علاوہ 4,000 سے زائد افراد شہید اور تقریباً 17,000 زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے 27 نومبر کو حزب اللہ کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج تمام لبنانی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنگ بندی کے بعد سے قابض فوج نے کم از کم 2,768 خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 195 افراد شہید اور کم از کم 486 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan