Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں القسام کے شہید کمانڈر حسن فرحات اپنے بچوں سمیت سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)   لبنان میں گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کے بزدلائی فضائی حملے میں شہید ہونے والے القسام کمانڈر حسن فرحات اور ان کے بچوں بیٹی جانان اور بیٹے حمزہ کی نماز جنازہ صیدا شہر میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارنے بتایا کہ شہید کمانڈر اور اس کے شہید بچوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جلوس جنازہ ولاز کے علاقے میں واقع امام علی مسجد سے نکل کر سروپ قبرستان کی طرف روانہ ہوا۔ فلسطینی دھڑوں اور لبنانی قوتوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ قومی، سیاسی اور مذہبی شخصیات اور فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء مشتعل تھے اور انہوں نے انتقام انتقام کےنعرے لگائے۔

جنازے کے موقع پر حماس کے ترجمان جہاد طحہ نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمارے فلسطینی عوام کے مکمل جائز حقوق کے حصول تک جہاد اور مزاحمت کے لیے مشعل راہ رہے گا۔

طحہٰ نے مزید کہا کہ “یہ خون ہمارے فلسطینی عوام کے لیے ہماری حمایت کی توسیع ہو گا، جنہیں نسل کشی کی حقیقی جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری خاموش ہے اور وہ نسل کشی روکنے کے لیے حرکت میں نہیں آرہی ہے‘۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “یہ بزدلانہ قاتلانہ کارروائی قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جاری قتل اور غداری کی صہیونی پالیسی کا تسلسل ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرم لبنان کی خودمختاری اور استحکام کی صریح خلاف ورزی ہے اور ہم لبنانی بھائیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت پر ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں”۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک پریس ریلیز میں کمانڈر فرحات، ان کی بیٹی جانان اور ان کے بیٹے حمزہ کی شہادت کا اعلان کل جمعہ 6
کے روز کیا تھا۔ انہیں لبنان میں صبح کے وقت ان کی رہائش گاہ پر بمباری کرکے شہید کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan