بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج بروز سوموار قابض اسرائیلی فوج نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ابراہیم شاہین المعروف”ابو البراء” کو جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ان کی گاڑی پر حملے میں شہید کر دیا۔
حماس کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” نے کمانڈر محمد ابراہیم شاہین “ابو البراء” کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔ ابو البراء جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔
بریگیڈز نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ شاہین “غدارانہ صہیونی طیاروں کے ذریعے کی گئی ایک قاتلانہ کارروائی کے بعد طوفان الاقصی کی جنگ میں شہید ہوئے”۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ “دشمن کے ڈرون” حملے سرمئی رنگ کی ہنڈائی ایلانٹرا کو نشانہ بنایا۔ یہ العربی ریسٹورنٹ سے پہلے بیروت کی طرف صیدا کے شمالی داخلی راستے پر سمندری سڑک پر سفر کر رہی تھی۔ بمباری کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی۔
سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے ایک شہید کو بھی گاڑی سے نکالا اور ایمبولینس کے عملے نے اسے کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا۔