غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سرکاری اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہےکہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 1000 اسرائیلی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے 11 فوجی زخمی ہوئے۔
گذشتہ یکم اکتوبر کو قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کے دوران اسے اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
حزب اللہ نے تل ابیب اور مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی فوج اوراس کے کیمپوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔