Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تناظرمیں اسرائیل میں تابوتوں کی تیار

مقبوضہ فلسطین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی وزیر برائے مذہبی امور مائیکل میلکیلی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں کی تدفین کی ضرورت کے امکان پر کام کررہی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض فوج کی قیادت بنجمن کی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ جنگ کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔

اسرائیلی وزیر نے گذشتہ روز اسرائیلی چینل 14 کو ایک بیان میں مزید کہا کہ “وزارت مذہبی امور جو لاشوں کی تدفین کے نظام کی ذمہ دار ہے شمالی محاذ میں حالات کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اسٹوڈیوز میں سب کچھ کہنا ممکن نہیں ہے، لیکن ہم شمال میں بڑی چیزوں کی تیاری کے لیے دفتر میں میٹنگیں کر رہے ہیں”۔ وہ صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر آئے روز ہونے والی جھڑپوں اور حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ کے امکان کا حوالہ دے رہے تھے۔

جب وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا وزارت مذہبی امور شمالی محاذ پر ممکنہ جنگ کی وجہ سے اجتماعی تدفین کے امکان کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے تو انہوں نے تفصیلات کے بغیر ’ہاں‘ میں جواب دیا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائٹ جس نے میلکیلی کے بیانات کو بھی رپورٹ کیا۔ اخبار نے لکھا کہ  وزیر کا یہ بیان اس بات کا اشارہ سمجھا جا سکتا ہے کہ قابض حکومت اس مفروضے پر قائم ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ایک جامع تصادم دسیوں ہزار ہلاکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ فلسطین اور لبنان کو الگ کرنے والی بلیو لائن میں غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکہ نے بارہا اس پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan