بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 44ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ دوسری جانب حزب اللہ کے مجاھدین بھی قابض دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی زمینی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کل تعداد تقریباً 3,002 ہوگئی ہے جب کہ 13,492 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ لبنانی قصبوں پر اسرائیلی حملوں میں 16 لبنانی شہید اور 90 دیگر زخمی ہوئے۔
اتوار کی شام لبنان کے جنوب میں البازوریہ قصبے میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر قابض فوج کی بمباری سے تین شہری شہید ہوگئے۔
فوجی طیاروں نے مغربی بقاع کے قصبے سوہمور میں ایک مکان پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قابض طیاروں نے ضلع نبطیہ کے قصبوں انصار اور عبا کے درمیانی علاقے پر بمباری کی، جب کہ توپ خانے سے برج الملوک اور خیام قصبے کے مضافات میں کئی گولے برسائے۔